Islamic rulings

سبزی خوری اور ویگن ازم کا شرعی حکم

28 September 2026

Read this in English

کیا مسلمان ہمیشہ کے لیے گوشت چھوڑ سکتا ہے؟ مختصر جواب: یہ اس کی وجہ پر منحصر ہے۔

پس منظر

مغربی اسکولوں اور کالجوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بعض مسلم نوجوانوں میں Vegetarianism اور خصوصاً Veganism کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ اس رجحان کے پیچھے جانوروں کے حقوق، ماحولیاتی تحفظ، صحت اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والے مختلف نظریات اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بعض نوجوانوں کو یہ تصور دیا جاتا ہے کہ جانوروں کو ذبح کرنا یا دودھ، انڈے اور دیگر حیوانی مصنوعات استعمال کرنا اخلاقاً غلط یا Inhumane ہے۔ چنانچہ وہ محض صحت یا ذاتی پسند کی وجہ سے نہیں، بلکہ جانوروں کے استعمال کو اصولاً ناپسند کرتے ہوئے گوشت اور دیگر حیوانی غذاؤں سے مکمل اجتناب اختیار کرتے ہیں۔

اسی تناظر میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا اسلام میں Vegetarian یا Vegan طرزِ غذا اختیار کرنا جائز ہے؟ اور اگر اس کی بنیاد جانوروں کے ذبح یا حیوانی مصنوعات کے استعمال کو اخلاقاً ناپسند کرنا ہو، تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہوگی؟