رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ:
«إِنَّ الْعَبْدَ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ مِنْ رِضْوَانِ اللَّهِ لَا يُلْقِي لَهَا بَالًا، يَرْفَعُ اللَّهُ بِهَا دَرَجَاتٍ، وَإِنَّ الْعَبْدَ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ مِنْ سَخَطِ اللَّهِ لَا يُلْقِي لَهَا بَالًا، يَهْوِي بِهَا فِي جَهَنَّمَ»
ترجمہ: بے شک، بندہ کبھی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی کوئی بات کہہ دیتا ہے، حالاں کہ وہ اس بات کو زیادہ اہمیت بھی نہیں دیتا، مگر اللہ تعالیٰ اسی بات کے سبب اس کے درجات بلند فرما دیتا ہے۔ اور کبھی بندہ اللہ تعالیٰ کی ناراضی کی کوئی بات کہہ بیٹھتا ہے، حالاں کہ اسے اس کی سنگینی کا احساس بھی نہیں ہوتا، مگر وہی بات اسے جہنم میں جا گراتی ہے۔
صحيح البخاري - ط السلطانية لأبو عبد الله، محمد بن إسماعيل بن إبراهيم بن المغيرة ابن بردزبه البخاري الجعفي، كتاب الرقاق، باب حفظ اللسان، ٨/ ١٠١، مطبوعة: دار طوق النجاة، الطبعة السلطانية، بالمطبعة الكبرى الأميرية، ببولاق مصر، ١٣١١ هـ، بأمر السلطان عبد الحميد الثاني
ایک اور حدیثِ مبارک میں رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
«إِنَّ الرَّجُلَ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ لَا يَرَى بِهَا بَأْسًا، يَهْوِي بِهَا سَبْعِينَ خَرِيفًا فِي النَّارِ»
ترجمہ: آدمی کبھی ایسی بات کہہ دیتا ہے جسے وہ معمولی سمجھتا ہے اور اس میں کوئی حرج نہیں جانتا، مگر اسی بات کے سبب وہ ستر سال کی مسافت تک جہنم میں جا گرتا ہے۔
سنن الترمذي - ت بشار لأبو عيسى محمد بن عيسى الترمذي، أبواب الزهد عن رسول الله ﷺ، باب فيمن تكلم بكلمة يضحك بها الناس، ٤/ ١٤٦، مطبوعة: دار الغرب الإسلامي، بيروت، الطبعة الأولى ١٩٩٦م
امام ترمذی رحمہ اللہ نے اسے حسن غریب قرار دیا ہے۔
زبان سے نکلنے والا ہر لفظ اہم ہے۔ بولنے سے پہلے سوچیں کہ کہیں ہماری کوئی بات اللہ تعالیٰ کی ناراضی کا سبب تو نہیں بن رہی۔ اپنی زبان کو خیر، سچائی اور نیکی کا ذریعہ بنائیے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان کی حفاظت کرنے، سوچ سمجھ کر بات کرنے اور اپنی رضا کے مطابق کلام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین!
Scholarly Works and Research